سکھر، صالح پٹ میں خسرہ کی وباء نے مزید8 بچوں کو نگل لیا، سینکڑوں کی تعداد میں بچے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ،محکمہ صحت کی ٹیمیں بچوں کی زندگیاں بچانے میں ناکام ، چوبیس گھنٹوں میں دس سے زا ئد بچے بیماری کی نذر ہوگئے

اتوار 30 دسمبر 2012 20:59

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30دسمبر۔ 2012ء) اندرون سندھ کے علاقے صالح پٹ میں خسرہ کی وباء نے مزید آٹھ بچوں کو نگل لیا ، سینکڑوں کی تعداد میں بچے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگئے ، محکمہ صحت کی ٹیمیں بچوں کی زندگیاں بچانے میں ناکام ہوگئیں ، چوبیس گھنٹوں میں دس سے زادئد بچے بیماری کی نذر ہوگئے، صالح پٹ کے قریبی گاوں سروہی میں اتوار کے روز آٹھ بچوں چار سالہ سمیہ اسکا بھائی مریدعباس ، سمیرا ، آصف ، عنبرین ، اعجاز ، سہرش ، عاطف خسرہ کے مرض میں جاں بحق ہوگئے ، انکی ہلاکتوں پر ان کے گھروں میں کہرام مچ گیا ، جبکہ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ان آٹھ ہلاکتوں سمیت اس مرض کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد دس ہوگئی ہے ، جبکہ ایک سے ڈیڑھ ہفتہ کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چالیس کے قریب ہوگئی ہے ، جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ، اور محکمہ صحت کی ٹیمیں انہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں ، جسکی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :