ٹوبہ ٹیک سنگھ،کھانسی کا زہریلاشر بت پینے سے مزید2افراد زندگی کی بازی ہار گئے،ورثاء کا محکمہ صحت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 30 دسمبر 2012 21:13

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30دسمبر۔ 2012ء) کھانسی کا زہریلاشر بت پینے سے مزید2افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، ورثاء کا محکمہ صحت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔

(جاری ہے)

نواحی چک نمبر331ج ب ( اٹھوال ) کے رہائشی محمد شریف کاجواں سالہ بیٹا محمد ندیم مقامی آرا مشین پر محنت مزدوری کرتا تھا ، اور مبینہ طور پر نشہ کا عادی تھا ،اس نے گذشتہ شب کھانسی کا شر بت زیادہ مقدار میں استعمال کیا ،جس کے باعث اس کی حالت خراب ہو گئی ،چنانچہ اسے طبی امداد کیلئے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا ،جہاں اس نے دم توڑ ڈالا ،اسی طرح جھنگ روڈ پر ٹی ایم اے سے ملحقہ لیبر ہال سے ایک نامعلوم شخص کی نعش بر آمد ہو ئی ،جس کے قریب بھی کھانسی کے سیرپ کی بوتل موجود تھی ،اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پو لیس نے مذکورہ نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچایا ،تاحال مذکورہ نعش کی کو ئی شناخت نہیں ہو سکی ،گذشتہ روز بھی ٹو بہ ٹیک سنگھ میں کھانسی کام شر بت پینے سے 2افراد جاں بحق ہو گئے تھے ،دریں اثناء چک نمبر 331ج ب کے محمد ندیم کے لواحقین اور دیگر لوگوں نے زہریلے سیرپ کی سر عام فروخت پر محکمہ صحت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،اس موقع پر متوفی کے بھائی سمیت دیگر لوگوں نے مطالبہ کیا کہ وقوعہ کی اعلی سطحی انکوائری کروائی جائے ،اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :