ڈیرہ اسماعیل خان: پولیو مہم آج سے شروع ہو گی

پیر 31 دسمبر 2012 11:53

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31دسمبر 2012ء) ڈیرہ اسماعیل خان سے ملحقہ نیم قبائلی علاقوں میں پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کی تین روزہ مہم آج سے شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق نیم قبائلی علاقوں میں پانچ سال سے کم عمر چودہ ہزار دو سو بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے لئے آج پینتالیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں اکتالیس ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی جبکہ تین ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :