امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی طبیعت خراب ، ہسپتال منتقل، اْنہیں خون میں لوتھڑے بننے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ، اگلے 48 گھنٹوں تک ہسپتال رکھا جائے گا،ترجمان

پیر 31 دسمبر 2012 13:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔31دسمبر 2012ء ) امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی طبیعت خراب ہونے کے بعداْنہیں نیویارک کے ہسپتال میں داخل کر دیاگیا ہے ،وہ48 گھنٹے تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں گی۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ہیلری کلنٹن کی طبیعت خراب ہونے پر اْنہیں نیویارک پریس بائیٹرین ہسپتال میں داخل کردیاگیا ہے۔ترجمان کے مطابق اْنہیں خون میں لوتھڑے بننے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ،جہاں اْنہیں اگلے 48 گھنٹوں تک رکھا جائے گا۔ ڈاکٹرز ہلیری کلنٹن کا معائنہ کر رہے ہیں اور اْنہیں انجماد خون کم کرنے کے ادویات دی جارہی ہیں۔