لاہور ہائی کورٹ نے کھانسی کے سیرپ سے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری ہیلتھ اور دیگر ذمہ داران کوکل طلب کرلیا

پیر 31 دسمبر 2012 16:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔31دسمبر 2012ء ) لاہور ہائی کورٹ نے کھانسی کے” ٹائنو“ سیرپ سے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری ہیلتھ اور دیگر ذمہ داران کو طلبی کے نوٹسز جاری کر کے کل یکم جنوری2013 کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شیخ نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹائنوسیرپ پینے سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

متعدد افراد کی سپرپ کے استعمال کے بعد حالت غیر ہوگئی لہذا اس سیرپ کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔ فاضل جج نے درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین سے (آج) منگل کو جواب طلب کرلیا۔گجرانوالہ میں اعلیٰ انتظامی عہدیدارعبدل جبار شاہین کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ اور شہر کے ارد گرد کے دیہات میں اس کھانسی کے سیرپ سے اب تک33 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔اس کے علاوہ54 لوگ شہر میں اس کھانسی کے سیرپ کو پینے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :