رائیونڈ، مردار جانوروں کا گوشت ہوٹلوں اور قصابوں کو فراہم کرنیوالا گروہ سرگرم ، اسلام اور عوام دشمنوں کی پشت پناہی وٹرنری ڈاکٹر کرنے لگا، مضر صحت گوشت کھانے سے شہر ی موذی امراض میں مبتلا، مردار گوشت سے بھری پک اپ شیر جوانوں نے بھاری رشوت لیکر قصابو ں تک پہنچانے میں مدد کرکے اپنے فرائض منصبی کو داغد دار کردیا

پیر 31 دسمبر 2012 18:46

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31دسمبر۔ 2012ء) رائیونڈ مردار جانوروں کا گوشت ہوٹلوں اور قصابوں کو فراہم کرنیوالا گروہ سرگرم قصاب مضرصحت گوشت کو صاف ستھر ا کرکے ہوٹلوں اور قصابوں کوفروخت کرنے کا دھندہ عروج پر اسلام اور عوام دشمنوں کی پشت پناہی منتھلی لیکر وٹرنری ڈاکٹر کررہا ہے مضر صحت گوشت کھانے سے شہر ی متعدد موضی بیماریوں میں مبتلا مردار گوشت سے بھری پک اپ شیر جوانوں نے بھاری رشوت لیکر قصابو ں تک پہنچانے میں مدد کرکے اپنے فرائض منصبی کو داغ دار کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں مردار جانو روں کے گوشت فروخت ہونے کی اطلاعات عا م ہونے کے ساتھ ساتھ گذشتہ دور ایک سوزوکی پک أپ نمبرLHP4368میں مردار بڑے جانور کے گوشت کو بوریو ں میں پیک کر کے کھال سری سمیت لوڈ کرکے بائی پاس پر رائیونڈ آرہے تھے کہ اچانک سٹی پولیس رائیونڈ کے دو شیر جوان موٹر سائیکل نمبرLEN3653جبکہ دوسری موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ ٹوٹی ہوئی تھی پر سواروں نے روک کر گلبرگ ٹاوٴ ن ٹاور کے قریب کھڑی کرکے مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے گروہ کے ساتھ مکمکا کرکے چھوڑ دیا جو قصابوں جو مردہ گوشت فراہم کرتے ہیں قصابوں نے مختلف دوکانداروں کے ذریعے سادہ لوح شہریوں اور ہوٹلوں میں فروخت کردیا مضر صحت گوشت کھانے والے شہری متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے شیر جوانوں کی کارستانی سے ایس ایچ او نے نام سنتے ہی موبائل فون پر لائین کاٹ دی یہ امر قابل ذکر ہے کہ عرصہ دراز سے یہاں مضر صحت گوشت کی فروخت عام ہے اور وٹرنری ڈاکٹر منتھلی لے کر سب اچھا کی رپورٹ کرتاچلاجارہا ہے جبکہ اقبال ٹاوٴن نے کوئی خاطر خواہ سلاٹر ہاوٴس کا بھی انتظام نہیں کیا ہوا ہے جسکی وجہ سے قصاب گھروں اور بازاروں میں ہی جانو ر ذبح کررہے ہیں ۔