جیکب آباد ، خسرہ نے مزید 3معصوم بچوں کی جان لے لی، سینکڑوں مرض میں مبتلا،حکومت نے کوئی نوٹس نہ لیا ،محکمہ صحت تماشائی بن گیا، غفلت برتنے پر 2ویکسینیٹر برطرف

پیر 31 دسمبر 2012 18:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31دسمبر۔ 2012ء) جیکب آباد میں خسرہ کی بیماری نے مزید 3معصوم بچوں کی جان لے لی، سینکڑوں بچے مبتلا،حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا ،محکمہ صحت تماشائی بن گیا،ڈی ایچ او نے غفلت برتنے پر 2ویکسینیٹروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں خسرہ کی مرض میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ،جیکب آباد کے مختلف علاقوں میں خسرہ کی وباء نے مزید3مصوم بچوں کی جان لے لی ہے ،جیکب آباد کے جت محلہ میں 2سالہ علی شنوارولد محمد حنیف فوت ہوگیا ہے ،جیکب آباد کے قریب یوسی رمضان پور میں 4سالہ ساجدہ بنت شمن علی خسرہ میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگئی ہے ،جبکہ جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو کے علاقہ قصبہ رئیس چٹو میں ایک بچی 3سالہ اللہ بچائی بنت پہلوان جاں بحق ہوگئی ہے ،جبکہ سینکڑوں بچے اس مرض میں مبتلا ہوکر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ،حکومت نے خسرہ کے مرض کی روک تھام کے لیے کوئی موثر اقدام نہیں کئے ہیں ،جبکہ محکمہ صحت کی مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،دوسری جانب ڈی ایچ او جیکب آباد ڈاکٹر دیدار جمالی نے بچوں کو خسرہ کی ویکسین فراہم کرنے میں غفلت برتنے پر ٹھل تحصیل کے 2ویکسینیٹروں محبوب علی اور اصغر علی کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :