Live Updates

عمران خان کو نوجوان طبقہ میں الگ مقام حاصل ہے، چودھری شجاعت حسین ،ڈاکٹر طاہر القادری ایک نئی سوچ کے ساتھ میدان عمل میں اترے ہیں، جدہ سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو

پیر 31 دسمبر 2012 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31دسمبر۔ 2012ء) مسلم لیگ (ق) کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوجوان طبقہ میں ایک الگ مقام حاصل ہے جبکہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ایک نئی سوچ کے ساتھ میدان عمل میں اترے ہیں۔ وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپسی پر یہاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے متعلق ان سے منسوب بیان کے بارے میں سوال پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس میں کہا گیا ہو کہ عمران خان کا مستقبل بہتر نہیں ہے بلکہ میں نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ عمران خان نوجوان طبقہ میں اپنی ایک حیثیت رکھتے ہیں، میں نے ڈاکٹر طاہر القادری کے بارے میں پچھلے دنوں بھی کہا تھا کہ وہ ایک نئی سوچ لے کر آئے ہیں جبکہ مجھ سے جو بیان منسوب کیا گیا ہے وہ میرے موقف کے برعکس ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات