پنجاب میں درجنوں ہلاکتوں کاباعث بننے والے د ومختلف کمپنیوں کے کھانسی کے سیرپ میں غیرمعیاری بھارتی اجزا کا استعمال

پیر 31 دسمبر 2012 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31دسمبر۔ 2012ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلاکتوں کاباعث بننے والے د ومختلف کمپنیوں کے کھانسی کے سیرپ میں غیرمعیاری بھارتی اجزا کے استعمال کاانکشاف ہواہے۔ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے کہاہے کہ ابتدائی تحقیقات سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں انسداد تمباکونوشی کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ پنجاب نثاراحمدچیمہ نے کہاکہ کھانسی کاشربت بنانے والی دونوں کمپنیوں نے سیرپ میں بھارتی غیرمعیاری اجزااستعمال کئے۔

ڈی جی ہیلتھ نے کہاکہ بھارتی غیر معیاری اجزا کے استعمال کاانکشاف ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے کیاہے،کھانسی کے شربت کے نمونے مزیدٹیسٹ کیلئے لندن بھجوادئیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں کمپنیوں کے کھانسی کے سیرپ پنجاب بھرسے قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :