ٹو بہ ٹیک سنگھ،کھانسی کا سیرپ پینے سے جاں بحق ہو نے والے نوجوان کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم میڈیکل سٹور مالک کے خلاف مقد مہ درج

پیر 31 دسمبر 2012 22:53

ٹو بہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31دسمبر۔ 2012ء)تھانہ سٹی پو لیس نے کھانسی کا سیرپ پینے کے باعث جاں بحق ہو نے والے نوجوان کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم میڈیکل سٹور مالک کے خلاف مقد مہ درج کر لیا ہے ،محلہ سرفراز ٹاؤن کے رہائشی محمد سلیم نے مقد مہ درج کرواتے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ اس کے بیٹے محمد رشید نے نامعلوم کمپنی کا سیرپ کسی نامعلوم میڈیکل سٹور سے خرید کر زیادہ مقدار میں استعمال کر لیا ،جس کے نتیجہ میں اس کی حالت غیر ہو گئی ،چنانچہ اسے طبی امداد کیلئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا ،جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا ،چنانچہ تھانہ سٹی پو لیس نے نامعلوم میڈیکل سٹور مالک کے خلاف زیر دفعہ 322ت پ مقد مہ د1رج کر لیا ہے ،اور مصروف تفتیش ہے ۔