وزارت ہاوٴسنگ کی 58بیوروکریٹس کو سیکٹرجی 13میں پلاٹوں کی غلط الاٹمنٹ، عدالت کاالاٹ منٹ منسوخ کرنے کاحکم، کروڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ، بیوروکریٹس کی نینداڑگئیں،ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن پرحل نکالنے کیلئے دباوٴڈالناشروع کردیا

منگل 1 جنوری 2013 13:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء)وزارت ہاوٴسنگ کی جانب سے ماسٹرپلان میں تبدیلی کرکے58بیوروکریٹس کو سیکٹرجی 13میں نالے اورپارکوں کے ساتھ پلاٹوں کی الاٹمنٹ،عدالت کا الاٹ منٹ منسوخ کرنے کاحکم، کروڑوں روپے ڈوبنے کے خدشے کے باعث بیوروکریٹس کی نینداڑگئیں،ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن پرمعاملے کاحل نکالنے کیلئے دباوٴڈالناشروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن نے 2009ء میں 58بیوروکریٹس کوسیکٹرجی13میں نقشہ تبدیل کرکے ایسی جگہ پلاٹ الاٹ کردیئے گئے جونالوں یاپارکوں کی حدود میں آتی تھی جبکہ فاوٴنڈیشن نے بیوروکریٹس سے رقم میں وصول کرلی تھی ۔بعدازاں فاوٴنڈیشن کے اس اقدام کوویلفیئرسوسائٹی نے لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کردیاتھاجہاں عدالت نے ویلفیئرسوسائٹی کے حق میں فیصلے دیتے ہوئے ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن کوپلاٹوں کی الاٹ منٹ منسو خ کرنے اورنقشہ نہ تبدیل کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اس فیصلے پرہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی تاہم عدالت عظمیٰ نے اپیل خارج کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کوبرقراررکھا۔ ہاوٴسنگ فانڈیشن کی اپیل خارج ہونے کے بعد پلاٹ لینے والے بیوروکریٹس کواپنی رقم ڈوبنے کاخدشہ لاحق ہوگیاہے اوروہ شدیداضطراب میں مبتلاہیں انہوں ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن پرمعاملے کاحل نکالنے کیلئے دباوٴڈالناشروع کردیاہے۔