ہیلری کلنٹن کے سرمیں خون جم گیا ہے،جلد صحت یاب ہوجائیں گی،ڈاکٹرز

منگل 1 جنوری 2013 13:45

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء ) ڈاکٹرز نے کہاہے کہ ہیلری کلنٹن کی دائیں کان کے پیچھے دماغ اور کھوپڑی کے درمیان رگ میں خون جم گیا ہے،اْمید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں گی۔امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر نیویارک کے پریس بائیٹرین ہسپتال منتقل کر دیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

اْن کی صحت کے متعلق ڈاکٹروں کی جانب سے بیان جاری کیاگیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ اسکین کے مطابق ہیلری کلنٹن کی دائیں کان کے پیچھے دماغ اورکھوپڑی کے درمیان خون جم گیاہے۔

خون جمنے سے فالج خطرہ نہیں اور نہ ہی رگ کو نقصان پہنچا ہے۔ڈاکٹرز نے اس اْمید کااظہار کیا ہے کہ ہیلری کلنٹن جلد مکمل طورپر صحت یاب ہو جائیں گی۔ڈاکٹرزنے کہاہے کہ ہیلری کلنٹن اچھی سپرٹ کے ساتھ ہیں ۔اْنہیں مکمل علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :