لاہور ہائیکورٹ نے ٹائنو سیرپ کی خریدوفروخت پرتاحکم ثانی پابندی عائد کردی ،طلبی کے باوجود پنجاب حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہو نے پر سخت برہمی کااظہار ،و فاقی اورصوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر کے 16 جنوری کو رپورٹ طلب ،حکومتیں کام نہ کریں تو عدالتوں کو مداخلت کرنا پڑتی ہے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے ریمارکس
منگل 1 جنوری 2013 14:52
(جاری ہے)
عدالت سے استدعا ہے پنجاب حکومت اور محکمہ صحت اس معاملہ میں ابھی تک ذمہ داروں کا تعین نہیں کر سکا لہذا سیرپ کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع سے بچایا جا سکے۔
عدالت کی جانب سے طلبی کے نوٹس کے باوجود پنجاب حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے سخت برہمی کااظہار کیا جبکہ وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایاکہ اس معاملہ کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی ہے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دئیے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہوچکی ہے جس کا کام لائسنس دینا ہے اور یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری میں آتا ہے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے قرار دیا کہ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے عدالت خاموش نہیں رہ سکتی۔ حکومتیں کام نہ کریں تو پھر عدالت کو مداخلت کرنا پڑتی ہے عدالت نے ٹائنو سیرپ کی خرید وفروخت پرتاحکم ثانی پابندی عائد کرتے ہوئے وفاقی اورصوبائی حکومت کو 16 جنوری کے لیے رپورٹ طلب کرنے کے نوٹس جاری کر دئیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.