قبا ئلی علاقوں میں انسداد پو لیو مہم دوسرے روز بھی جا ری، جمرود میں شدت پسندوں نے پولیو ورکر کا گھر بارود سے اڑا دیا ، لوئر اپر کرم اور اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلا ئے جا رہے، ایک لاکھ سے زیادہ بچے قطروں سے محروم رہیں گے،ای پی آئی فاٹا

منگل 1 جنوری 2013 14:52

پشاور/جمرود (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء ) قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم منگل کو دوسرے روز بھی جا ری رہی جبکہ جمرود کے علاقے درمنڈول مینہ میں شدت پسندوں نے پولیو ورکر کے گھر کو بارود سے اڑا دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ای پی آئی فاٹا کے مطابق قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

پو لیو مہم کے دوران 6 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ای پی آئی کے مطابق لوئر اپر کرم اور اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلا ئے جا رہے۔ جس کے باعث ایک لاکھ سے زیادہ بچے پو لیو سے بچاؤکے قطروں سے محروم رہیں گے۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے درمنڈول مینہ میں شدت پسندوں نے پولیو ورکر کے گھر کو بارود سے اڑا دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :