کشمور،ضلع بھر میں خسرہ سے مزید 9 بچے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ، محکمہ صحت کا ویکسین کا عمل سست روی کا شکا ر ،ضلع کے مختلف علاقوں میں ماؤں کی سے اپنے جگر گوشوں کی جدائی سے ماحول افسردہ ،صوبائی وزیر صحت کا دورہ محکمہ صحت کے عملے کو خواب غفلت سے بیدار نہ کر سکا ، خسرہ سے ضلع بھر میں بچوں کی ہلاکتوں کی سنچری مکمل

منگل 1 جنوری 2013 20:51

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) ضلع بھر میں خسرہ کی وبا سے مزید 09نو بچے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے محکمہ صحت کیجانب سے ویکسین کا عمل سست روی کا شکا رعلائقوں میں آہوں او رسسکیوں نے ماؤں سے اپنے جگر گوشوں کی جدائی سے مزید ماحول افسردہ ،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرصغیر کیجانب سے کندھکوٹ کے دورے کے بعد بھی صحت عملداران خواب خرگوش سے بیدار نہیں ہوئے خسرہ سے ضلع بھر میں بچوں کی ہلاکتوں کی سنچری مکمل ہو گئی ، گڈو شہر کے نواحی گاؤں محمد قاسم سولنگی میں دوسالہ شبیراحمد سولنگی ،ثناء اللہ پٹھان ،تنگوانی تحصیل کے گاؤں ہدایت اللہ کھوسہ میں تین سالہ شاہ بخش ملک ،اور دوسالہ کلثوم ملک ،یوسی رسالدار کے علائقے 27میل کے ہمت علی ولد اختر علی کھوسو ،غوثپور شہر کے قریب گاؤں بخشو لولائی میں پانچ سالہ نسیمہ دختر علی اکبر لولائی کندھکوٹ کے نواحی علائقے گولیمار میں تین سالہ فرمان چاچڑ،تنگوانی کے نواحی گاؤں خدا بخش نندوانی میں تین سالہ گلناز نندوانی ،گاؤں میووبھٹو ،تین سالہ ربنوازبھٹو خسرہ کے باعث زندگی کی جنگ ہارگئے مجموعی طور پر ڈیڈ ماہ کے دؤران ایک سوٴ معصوم بچے خسرہ کے باعث تڑپ تڑپ کر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے اس سلسلے میں ڈی ایچ او کشمور ڈاکٹر آرکے دارا نے بتایا کے ہم دس سال تک کے بچوں کو گھر گھر جاکر میزلس کے ٹیکے لگائیں گے مگر علائقے کے متاثرہ بچوں کے لواحقین علاج نہیں کروارہے ہیں جسکی وجہ سے مرض کی شدت کے باعث ہم ہلاکتوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :