مولانا فضل الرحمن کے قلب کی اینجو پلاسٹی کردی گئی۔ اینجو پلاسٹی کے بعد قائد حزب اختلاف کی صحت تسلی بخش ہے۔ معالجین۔ اکرم خان درانی اور پرویز الٰہی بھی ہسپتال میں موجود رہے

جمعرات 1 فروری 2007 12:51

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01فروری2007 ) متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل اور قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمن کے دل کی اینجو پلاسٹی کردی گئی ہے ہسپتال میں اینجو گرافی کے دوران ان کے دل کو خون سپلائی کرنے والی ایک شربان بند نکلی تھی ان کے علاج کے لئے ڈاکٹر مبشر کو امریکہ سے خصوصی طور پر بلوایا گیا تھا وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور وزیراعلیٰ سرحد اکرم خان درانی بھی اس موقع پر ہسپتال میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل اور قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمن کو دل کی تکلیف کے باعث جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں پر ان کے دل کی اینجو گرافی کی گئی اینجو گرافی کے دوران ان کے دل کو خون سپلائی کرنے والی ایک شریان بند نکلی جس کے باعث ان کی اینجو پلاسٹی کی گئی ان کی اینجو پلاسٹی مشہور ڈاکٹر مبشر نے کی جو امریکہ سے خصوصی طور پر بلائے گئے تھے ڈاکٹر کے مطابق ان کی طبعیت ٹھیک ہے مولانا فضل الرحمن جب ہسپتال لائے گئے تو اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور وزیراعلیٰ سرحد اکرم خان درانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔