ہوگو شاویز مکمل طور پر ہوش میں ہیں،مخالفین ہوگو شاویز کی صحت کے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلارہے ہیں،ہوگو شاویز ہوش میں ہیں اور اپنی حالت کی پیچیدگی کے بارے میں جانتے ہیں ، وینزویلا کے نائب صدر نکولس مدورو کی گفتگو

بدھ 2 جنوری 2013 14:04

ہوانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء ) وینزویلا کے نائب صدر نکولس مدورو نے کہا ہے کہ صدر ہو گوشاویز کینسر کے آپریشن کے بعد مکمل طور پر ہوش میں ہیں تاہم ان کی حالت کسی قدر پیچیدہ ہے۔

(جاری ہے)

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وینزویلا نے نائب صدر نکولس مدورو نے کہا کہ مخالفین ہوگو شاویز کی صحت کے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلارہے ہیں۔ہوگو شاویز ہوش میں ہیں اور اپنی حالت کی پیچیدگی کے بارے میں جانتے ہیں۔ وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز 3 ہفتے قبل کیوبا میں کینسر کے آپریشن کے بعد سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور مخالفین کا دعویٰ ہے کہ ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔