مضبو ط معیشت کیلئے سمجھوتوں پر تیارہوں ، انتخابی مہم میں متوسط طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی کاوعدہ پورا کردیا ہے ، امریکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے مزید کام کرنا ہوگا ،بجٹ کے معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہوں، قرضوں کی سطح پر کانگریس سے مزید بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہے، امریکی صدر باراک اوباما کا ٹیکس معاہدے کی منظوری کا خیرمقدم

بدھ 2 جنوری 2013 14:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء ) امریکی صدر باراک اوباما نے ٹیکس معاہدے کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضبو ط معیشت کیلئے سمجھوتوں پر تیارہوں ، انتخابی مہم میں متوسط طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی کاوعدہ پورا کردیا ہے ، امریکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے مزید کام کرنا ہوگا ،بجٹ کے معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہوں، قرضوں کی سطح پر کانگریس سے مزید بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اس معاہدے کو ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے کی جانے والی وسیع تر کوششوں میں سے ایک قدم قرار دیا ہے۔ بل کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی انتخابی مہم میں متوسط طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی اور امیروں کے لیے اضافے کا جو وعدہ انہوں نے کیا تھا وہ پورا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے مزید کام کرنا ہوگا اور وہ آنے والی بات چیت میں سمجھوتوں کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بجٹ کے معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن قرضوں کی سطح پر کانگریس سے مزید بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :