ہیلری کی صحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے،جلد ہی انہیں گھر جانے کی اجازت مل جائے گی، ہیلری کے دماغ اور کھوپڑی کے درمیان کے حصے میں ’بلڈ کلاٹ‘ ہے، دماغ کو خون کی گردش میں کوئی رکاوٹ نہیں،نہ ہی دماغ کو کسی طرح کا کوئی نقصان پہنچا ہے، انھیں خون پتلا کرنے والی ادویات دی جارہی ہیں ، امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے ڈاکٹروں کابیان

بدھ 2 جنوری 2013 14:24

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء ) امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ہیلری کی صحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے اور جلد ہی انہیں گھر جانے کی اجازت مل جائے گی، ہیلری کے دماغ اور کھوپڑی کے درمیان کے حصے میں ’بلڈ کلاٹ‘ ہے، اِس کے باعث دماغ کو خون کی گردش میں کوئی رکاوٹ نہیں اور نہ ہی دماغ کو کسی طرح کا کوئی نقصان پہنچا ہے، انھیں خون پتلا کرنے والی ادویات دی جارہی ہیں اور جوں ہی دوا کے وزن کا باقاعدہ تعین ہوجائے گا، ہسپتال سے جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

بدھ کو ڈاکٹروں نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ہیلری کلنٹن کے دماغ اور کھوپڑی کے درمیان کے حصے میں ’بلڈ کلاٹ‘ ہے، تاہم اِس کے باعث دماغ کو خون کی گردش میں کوئی رکاوٹ نہیں اور نہ ہی دماغ کو کسی طرح کا کوئی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے کہا کہ انھیں خون پتلا کرنے والی ادویات دی جارہی ہیں اور جوں ہی دوا کے وزن کا باقاعدہ تعین ہوجائے گا۔ ا نھیں ہسپتال سے جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

ا نھوں نے اِس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گی۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو دو ہفتے قبل ا س وقت سر میں چوٹ لگی تھی جب ا نھیں ’اسٹمک وائرس‘ کے باعث ’ڈی ہائڈریشن‘ ہوا اور وہ بے ہوش ہو کر گِر پڑیں۔ڈاکٹروں نے تشخیص کے فوری بعد انہیں نیو یارک کے ایک ہسپتال میں داخل کردیا تھا۔یاد رہے کہ ہیلری کلنٹن کئی مواقعوں پر کہہ چکی ہیں کہ وہ جنوری 2013 میں وزارت خارجہ کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گی۔