خیبرایجنسی، افغانیوں کی طورخم بارڈر پر سخت چیکنگ،قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے لوگوں کی آمد پابندی، مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا،بارڈر کے دونوں اطراف کاروبار شدید متاثر

بدھ 2 جنوری 2013 18:56

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) افغانستان سے آنے والے افغانیوں کی طورخم بارڈر پر سخت چیکنگ،قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے لوگوں کی پاکستان آنے پر پابندی، ایف سی کے اس اقدام سے پاکستان آنے والے مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، بارڈر کے دونوں اطراف کاروبار شدید متاثرہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر طورخم پر پاکستان انے والے افغانیوں پر پابندی لگادی ہے۔

(جاری ہے)

اور صرف وہی لوگ پاکستان اسکتے ہیں جن کے پاس قانونی دستاویزات موجود ہو۔ ایف سی کے اس اقدام سے پاکستان انے والے مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بارڈر کے دونوں اطراف کاروبار بھی شدید متاثر ہے ۔ایف سی فورسز نے مچنی چیک پوسٹ پر قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے دو درجن سے زائد افغانیوں کو واپس طورخم کے راستے افغانستان بھیج دیا ہے۔ایف سی فورسز کے اس اقدام کو ٹرانسپورٹروں اور تاجروں نے نا مناسب قرار دیدیا ہے ۔اور موقف اختیار کیا ہے کہ ایک طرف اس سے کاروبارپر اثر پڑے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان فاصلے بڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :