بدین،سندھ ہائی کورٹ کا 8 سال قبل آرمی ویلفیئر شوگر مل کے برطرف کئے گئے ایک سو سے زائد ملازمین کو بحال کرنے کا حکم

بدھ 2 جنوری 2013 20:23

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) سندھ ہائی کورٹ نے 8 سال قبل آرمی ویلفیئر شوگر مل کے برطرف کئے گئے ایک سو سے زائد ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دیدیا۔ آرمی شوگر مل انتظامیہ نے 2005ء میں 132 مستقل اور 300 سیزنل ملازمین کو برطرف کر دیا گیا۔ آرمی ویلفیئر شوگر کے برطرف ملازمین لیبر یونین نے بحالی کیلئے طویل احتجاجی جدوجہد کے علاوہ قانونی جدوجہد بھی کی۔

(جاری ہے)

برطرف کئے گئے 25 مستقل اور 76 سیزنل ملازمین نے بحالی کے لئے 8 سال قبل قانونی جنگ کا آغاز کرتے ہوئے لیبر کورٹ سے رجوع کیا لیبر کورٹ نے ملازمین کی بحالی کا فیصلہ دیدیا جس کے خلاف آرمی شوگر مل انتظامیہ نے سندھ ہائی کورٹ میں فیصلے کے خلاف آرمی شوگر مل ورکرز یونین کے تحریری اعلامیہ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے برطرف ملازمین کو بحالی اور تمام بقایا جات کی فوری ادائیگی کا حکم دیا ہے۔ ورکرز یونین کے صدر اقبال بریار ‘ سیکرٹری علی محمد شاہ و دیگر عہدیداروں عبدالشکور نیئریو ‘ محمد ابراہیم سومرو ‘ نور محمد اور دیگر نے عدالتی فیصلے کو مزدور وں و محنت کشوں کی فتح قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہا رکرتے ہوئے فیصلے پر فوری عمل درآمد کامطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :