خطہ کشمیر سے پسماندگی غربت اور جہالت کے خاتمے علم کے فروغ کیلئے حکومت موثر اقدامات کررہی ہے‘ میڈیکل کالجز‘ آئی ٹی یونیورسٹیوں کا قیام حکومت کی علم دوستی کی واضح مثال اور نئی نسل کیلئے تعلیم کے میدان میں انقلاب سے کم نہیں ایم کیو ایم متوسط طبقات کی واحد نمائندہ جماعت ہے، کوآرڈینیٹر برائے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ آصف لطیف کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 3 جنوری 2013 18:45

چکوٹھی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3جنوری۔ 2013ء) کوآرڈینیٹر برائے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ آصف لطیف نے کہا ہے کہ خطہ کشمیر سے پسماندگی غربت اور جہالت کے خاتمے علم کے فروغ کیلئے حکومت موثر اقدامات کررہی ہے‘ میڈیکل کالجز‘ آئی ٹی یونیورسٹیوں کا قیام حکومت کی علم دوستی کی واضح مثال اور نئی نسل کیلئے تعلیم کے میدان میں انقلاب سے کم نہیں ایم کیو ایم متوسط طبقات کی واحد نمائندہ جماعت ہے قائد تحریک الطاف حسین اقتدار کو غریب کی جھونپڑی تک لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو کل تک ایک خواب تھا آج حقیقت کا روپ دھار چکا ہے وہ دورہ جہلم ویلی کے دوران مختلف مقامات پر پارٹی کارکنوں اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ لوگوں پر مشتمل معاسرہ ہی ملک اور قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے سیاست کو جاگیر داروں سرمایہ داروں سے آزاد کرکے ایوان اقتدار کے دروازے کھولنا جن سے غریب ریڑھی بان جاگیر دار وں سرمایہ داروں سے آزاد کرکے ایوان اقتدار کے دروازے کھولنا جن سے غریب ریھی بان بھی اسمبلیوں میں داخل ہوسکیں قائد تحریک الطاف حسین کے سیاسی فلسفے اور قربانیوں سے لبریز سیاسی جدوجہد کے صدقے آج کئی عام انسان بھی پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی تک پہنچ چکے ہیں ہمیں متحدہ کی سیاسی جدوجہد کا بنیادی مقصد ہے آزاد کشمیر میں قائم حکومت میں ایم کیو ایم کے دو وزراء وزیر ٹرانسپورٹو پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم طاہر کھوکھر اور سلیم بٹ وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر اتحادی حکومت کے اندر موثر انداز میں اپنی وزارتوں میں تبدیلی لائی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ابھی ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں مزید اصلاحات لائی جارہی ہیں جلد ٹرانسپورٹ سلیم کا اجراء کرکے بے روزگار لوگوں کو قرضہ پر سستی گاڑیاں فراہم کی جانے منصوبہ بندی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم ایم کیو ایم کی قیادت کا ساتھ دے۔