جدید دور میں کسمپرسی کی واضح مثال ، تعمیروترقی کے دعوے ٹھس ، حلقہ 6 کا گاؤں بانڈی بجاڑاں تمام بنیادی سہولیات سے محروم ، پرائمری سکول کیلئے بھی عمارت دستیاب نہ ہوسکی ، سڑک کی حالت زار ، طبی سہولیات کی عدم دستیابی ، عوام پتھر کے زمانے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،جماعت اسلامی حلقہ 6 کے سرگرم کارکن چوہدری لعل دین کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 3 جنوری 2013 19:17

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3جنوری۔ 2013ء) جماعت اسلامی حلقہ 6 کے سرگرم کارکن چوہدری لعل دین نے کہاہے کہ جدید دور میں کسمپرسی کی واضح مثال ، تعمیروترقی کے دعوے ٹھس ، حلقہ 6 کا گاؤں بانڈی بجاڑاں تمام بنیادی سہولیات سے محروم ، پرائمری سکول کیلئے بھی عمارت دستیاب نہ ہوسکی ، سڑک کی حالت زار ، طبی سہولیات کی عدم دستیابی ، عوام پتھر کے زمانے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

وہ جمعرات کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جدید دور میں جہاں حکومت تعمیروترقی کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے بانڈی بجاڑاں کے عوام بنیادی ضروریات زندگی کو بھی ترس رہے ہیں ، علاقہ میں صرف ایک پرائمری سکول ہے جس میں طلباء و طالبات اکٹھے پڑھ رہے ہیں ادارہ کی تعلیمی کارکردگی صفر نظر آتی ہے ، اس پرائمری سکول کیلئے بھی بلند و بانگ دعوے کرنے والے حکمران عمارت فراہم نہ کرسکے ، سکول میں اساتذہ کی حاضری پر بھی حکمرانوں کو توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ، وزیر تعمیرات عامہ اسی حلقے سے ہیں مگر بانڈی بجاڑاں کی عوام کو رسل و رسائل کی سہولیات تاحال نہیں دے سکے ، علاقہ میں طبی سہولیات کا نام تک موجود نہیں ہم وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بانڈی بجاڑاں کی عوام کی حالت زار پر رحم کھائیں۔

متعلقہ عنوان :