وفاقی حکومت طاہر القادری کو روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کرے گی ، ڈاکٹر طاہر القادری کے ماورائے آئین طریقہ کار کے باوجود حکومت کسی احتجاج سے خائف نہیں ، اگر میرے بھائی اسلام آباد میں کچھ دن رکنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو حکومت انکو کھانا اور سیکیورٹی فراہم کرے گی ، انہیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ وفاقی دارالحکومت میں درجہ حرارت بہت کم ہے کسی کو سردی نہ لگ جائے،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ،سید صمصام علی بخاری کی داتا دربار لاہور میں میڈیا سے بات چیت
جمعرات 3 جنوری 2013 22:14
(جاری ہے)
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وفاقی حکومت کسی احتجاج سے خائف نہیں اور اگر میرے بھائی اسلام آباد میں کچھ دنوں تک رکنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو حکومت انکو کھانا اور سیکیورٹی بھی فراہم کرے گی مگر انکو بھی اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ وفاقی حکومت میں آجکل درجہ حرارت بہت کم ہے کسی کو سردی نہ لگ جائے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایم کیو ایم کا ڈاکٹر طاہر القادری سے الحاق سے انکی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ الیکشن سر پر ہیں اور آگے الیکشن ہر کسی نے اپنے زور پر لڑنے ہیں۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ انکی حکومت پہلے بھی سینکڑوں مشکلات کاکامیابی سے سامنا کر چکی اور آخر کار سب جان جائیں گے کہ کون جمہوریت کو بچاتا رہا اور کون اسکو پٹڑی سے اتارنے کے لئے کوشاں رہا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا خدا نخواستہ اگر اس روز کوئی ناگہانی واقعہ ہو تو اس کا زمہ دار کون ہو گا اور ایسا واقعہ جمہوریت کے لئے خطرہ اور الیکشن میں تاخیر کا سبب بن سکتا ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پنجاب حکومت کی نظر صرف لاہور تک محدود رہی اور پنجاب کے دیگر ۳۴ اضلاع نظر نہ آئے، ایک سڑک کی تعمیر نے لاہور کو دولخت کر دیا اور عوام کے پیسوں سے ذاتی مفاد کے لئے لیپ ٹاپ کی سکیم ایک اور مزاق ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا پیپلز پارٹی نے عوام سے کئے وعدے پورے کئے اور آگے بھی تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے وہ وسیع تر متفقہ رائے سے کیئر ٹیکر سیٹ اپ کو لے آئیں گے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے اس موقع پر بشیر احمد بلور کی بلندی درجات کے لئے بھی دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.