ملالہ یوسفزئی کی صحت نہایت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے ،ان کے سر کی ری کنسٹریشن سرجری جنوری کے آخر میں کی جائے گی،کوئین الزبتھ ہسپتا ل کے ترجمان ڈاکٹرڈیوروزر کابیان

جمعرات 3 جنوری 2013 23:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3جنوری۔ 2013ء) برمنگھم میں کوئین الزبتھ ہسپتا ل کے ترجمان ڈاکٹرڈیوروزر نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کی صحت نہایت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے ،ملالہ کے سر کی ریکنسٹریشن سرجری جنوری کے آخر میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کوکوئین الزبتھ ہسپتال برمنگھم سے جاری ایک بیان کے مطابق ملالہ یوسفزئی کی صحت میں نہایت تیزی سے بہتری آرہی ہے ۔ترجمان کوئین الزبتھ ہسپتال کے مطابق کئی ماہر ڈاکٹر ملالہ کی دیکھ بھال کر رہے ہیں ،ملالہ کے سر کی ری کنسٹریشن سرجاری جنوری کے آخر میں کی جائے گی،سرجری امیجنگ ٹراما اور تھراپیز کے ماہر ڈاکٹر وقتاً فوقتاً ملالہ کی دیکھ بھال کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :