کراچی : لیاقت آباد میں تین منزلہ عمارت گرگئی

ہفتہ 5 جنوری 2013 11:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 5جنوری2013ء) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تین منزلہ عمارت گرگئی ہے جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق لیاقت آباد نمبر پانچ میں صبح سویرے تین منزلہ رہائشی عمارت برابر والے پلاٹ میں بنیاد ڈالنے کے لیے کھودائی کیے جانے کی وجہ سے گرگئی۔ تاہم خوشی قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

علاقہ مکین کے مطابق پہلے ہم نے عمارت کو ہلتے ہوئے محسوس کیا جس پر لوگوں نے عمارت کو فوراٍ خالی کردیا جس کے کچھ دیر بعد عمارت خالی پلاٹ کے برابر والی دو منزلہ عمارت پر جاگری جس عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا جبکہ گرنے والی عمارت ململ تباہ ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہری حکومت کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور گرنے والی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :