ونیزویلا کے صدر شاویز کی طبیعت بہتر نہیں ہو سکی

ہفتہ 5 جنوری 2013 12:00

کیوبا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 5جنوری2013ء)ونیزویلا کے صدر شاویز کی طبیعت بہتر نہیں ہو سکی، نائب صد رکا کہنا ہے کہ 10 جنوری کوآئندہ مدت کیلئے حلف نااٹھا سکے تو بھی وہ صدرکے عہدے پر رہ سکتے ہیں۔وینزویلا کے صدرہیوگو شاویز کی نئی مدت صدارت کے لئے 10 جنوری کو حلف برداری کی تقریب ہوگی،تاہم نائب صدر نکولس مدوروکا کہناہے کہ شاویز تقریب میں میں شرکت نہیں کر سکے تو بھی وہ صدر رہ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی سے اپنے خطاب میں نائب صدر کا کہنا تھا کہ ملکی آئین اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ صدر بعد میں اعلیٰ عدلیہ کے سامنے حلف اٹھا سکتے ہیں۔ کیوبا میں کینسر کے آپریشن کے بعد انفیکشن کا شکار شاویز کو دس جنوری کو آئندہ چھ برس کے لیے بطور صدر اپنے عہدے کا حلف اٹھانا ہے تاہم گزشتہ ماہ کی گیارہ تاریخ سے وہ عوامی سطح پر نظر نہیں آئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ وینزویلا کے آئین کے مطابق اگر صدر شاویز اپنے عہدے کا حلف نہ اٹھا سکے یا وہ وفات پا گئے تو تیس دنوں کے اندر نئے انتخابات کا منعقد کروانا لازمی ہو گا۔