ونیزویلا کے صدر ہوگوشاویز کی طبیعت بہتر نہ ہو سکی ، ہوگوشاویز10 جنوری کوآئندہ مدت کیلئے حلف برداری کی تقریب میں میں شرکت نہ کر سکے تو وہ صدر رہ سکتے ہیں، نائب صد ر نکولس مدورو کاقوم سے خطاب

ہفتہ 5 جنوری 2013 13:18

کیوبا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 5جنوری2013ء )ونیزویلا کے صدر ہوگوشاویز کی طبیعت بہتر نہ ہو سکی جبکہ نائب صد ر نکولس مدورونے کہا ہے کہ ہوگوشاویز10 جنوری کوآئندہ مدت کیلئے حلف برداری کی تقریب میں میں شرکت نہ کر سکے تو بھی وہ صدر رہ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی سے اپنے خطاب میں نائب صدر نے کہاکہ ملکی آئین اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ صدر بعد میں اعلیٰ عدلیہ کے سامنے حلف اٹھا سکتے ہیں۔

کیوبا میں کینسر کے آپریشن کے بعد انفیکشن کا شکار شاویز کو دس جنوری کو آئندہ چھ برس کے لیے بطور صدر اپنے عہدے کا حلف اٹھانا ہے تاہم گزشتہ ماہ کی گیارہ تاریخ سے وہ عوامی سطح پر نظر نہیں آئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ وینزویلا کے آئین کے مطابق اگر صدر شاویز اپنے عہدے کا حلف نہ اٹھا سکے یا وہ وفات پا گئے تو تیس دنوں کے اندر نئے انتخابات کا منعقد کروانا لازمی ہو گا۔