پشاور اور مردان میں 3 روزہ انسداد پو لیو مہم تکنیکی وجوہات پر ملتوی ، پشاور میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم شروع ہونا تھی ،آٹھ لاکھ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقر ر کیا گیا تھا ،یہ مہم 14 جنوری سے شروع کی جائے گی، مہم ملتوی کرنے کی وجہ سیکورٹی خدشات نہیں ، تکنیکی وجوہات ہیں جن میں ایمرجنسی کنٹرول روم کا قیام ، پولیو ٹیموں کو تحفظ کی فراہمی کے ا قدامات شامل ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر پشاور ذیشان سکندر کی گفتگو

ہفتہ 5 جنوری 2013 15:16

پشاور/مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 5جنوری2013ء ) پشاور اور مردان میں ہفتہ سے شروع ہو نے والی تین روزہ انسداد پو لیو مہم تکنیکی وجوہات کے بناء ملتوی کر دی گئی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پشاور ذیشان سکندر نے کہاکہ پشاور میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم شروع ہونا تھی جس کے دوران آٹھ لاکھ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقر ر کیا گیا تھا تاہم اب یہ مہم 14 جنوری سے شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہم ملتوی کرنے کی وجہ سیکورٹی خدشات نہیں ہیں بلکہ تکنیکی وجوہات ہیں جن میں ایمرجنسی کنٹرول روم کا قیام ، پولیو ٹیموں کو تحفظ کی فراہمی کیا قدامات شامل ہیں۔ انتظامات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مردان میں بھی انسداد پولیو مہم شروع نہیں کی جا سکی۔مہم کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔دوسری طرف صوبائی حکومت نے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔تاکہ انسداد پولیو مہم سے متعلق رکارڈ مرتب کیا جا سکے اور مہم مانیٹر کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :