آزاد خطہ کے نوجوانوں کو صحت ، تعلیم ، روزگارکے مواقع مہیا کرینگے ،آزادکشمیر کے نوجوان کسی سے کم نہیں ہیں، نئی یوتھ پالیسی کے نفاذ اور یوتھ پارلیمینٹ کے قیام کے بعد نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل میں مدد ملے گی، آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یوتھ پارلیمینٹ کے ذریعے نوجوانوں کیلئے ایک ادارے کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے،آزادکشمیر کے وزیر سپورٹس ، امور نوجوانان و ثقافت محمد سلیم بٹ کی وفدسے گفتگو

ہفتہ 5 جنوری 2013 16:32

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 5جنوری2013ء) آزادکشمیر کے وزیر سپورٹس ، امور نوجوانان و ثقافت محمد سلیم بٹ نے کہا ہے کہ آزاد خطہ کے نوجوانوں کو صحت ، تعلیم ، روزگارکے مواقع مہیا کرینگے آزادکشمیر کے نوجوان کسی سے کم نہیں ہیں نئی یوتھ پالیسی کے نفاذ اور یوتھ پارلیمینٹ کے قیام کے بعد نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل میں مدد ملے گی آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یوتھ پارلیمینٹ کے ذریعے نوجوانوں کیلئے ایک ادارے کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا سلیم بٹ نے کہا کہ آزادکشمیر میں یوتھ پارلیمینٹ اور یوتھ پالیسی کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے آزادکشمیر کے نوجوان صحت ، تعلیم اور روزگار کے بے پناہ مسائل سے دوچار ہیں آزاد خطہ کے نوجوانوں کو اقوام عالم کے نوجوانوں سے مقابلہ کرنے کیلئے سہولیات مہیا کرنے کی ضرورت ہے خطہ کے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انکی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کر کے قومی خدمات لی جاسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ ر یاست کے نوجوانوں میں قوم کی خدمت کا بے پناہ جذبہ موجود ہے ان نوجوانوں کو یوتھ پارلیمینٹ کے ذریعے منفی سرگرمیوں سے نکال کر مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کر نے میں بے پناہ مدد ملے گی ہمیں مل کر خطہ کے نوجوانوں کی بہتری کیلئے کام کرنا ہو گااس سلسلہ میں تمام امتیازات سے بالا تر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سال 2013میں کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے ورک پلان مرتب کررہے ہیں آزادکشمیر بھر میں آئندہ سال کشمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی طرح تمام کھیلوں کے بڑے پروگرام منعقد کئے جائیں گے وسائل کی کمی ضرور ہے لیکن ا ن وسائل کو دیگر ذرائع سے پورا کرینگے وسائل کی کمی کو اپنی راہ میں حائل نہیں ہونے دینگے آزادکشمیر میں آبادی کی بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ عالمی سطح پر خطہ کے نوجوانوں کو صلاحیتین دکھانے کا موقع فراہم کریگی ماضی میں نوجوانوں کیلئے پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی جا سکی موجودہ حکومت نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے

متعلقہ عنوان :