سکھر میں خسرہ سے بچاؤ کی لیے محکمہ صحت کی ویکسی نیشن مہم جا ری ہے، 161ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جے رام داس کابیان

ہفتہ 5 جنوری 2013 18:13

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5جنوری۔ 2013ء)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جے رام داس نے کہا ہے کہ سکھر ضلع میں خسرہ سے بچاؤ کی لیے محکمہ صحت کی جا نب سے ویکسی نیشن مہم جا ری ہے اور اس حوا لے سے 161ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کے ضلع بھر میں 67مراکز اور 94مو با ئل ٹیموں نے تیزی سے کام شروع کر دیا ہے اور سکھر ضلع میں یکم جنوری سے شروع کی گئی مہم کے دوران نو ماہ سے دس سال تک کے سا ڑھے تین لا کھ بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کی جا ئیگی محکمہ صحت نے اس وقت پانچدنوں کے دوران ڈیڑھ لا کھ سے زئد بچوں کو خسرہ کی ویکسی نیشن کر دی ہے سکھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر جے رام داس کے مطابق سکھر ضلع میں خسرے سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا ہدف گیارہ جنوری سے قبل حا صل کر لیا جا ئے گا۔