پنجگور ، مسلح افراد نے باپ کے سامنے بیٹے کو قتل، بیٹی کو زخمی کردیا، باپ صدمے کی تاب نہ لاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا

ہفتہ 5 جنوری 2013 18:13

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5جنوری۔ 2013ء) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مسلح افراد نے باپ کے سامنے بیٹے کو قتل جبکہ بیٹی کو زخمی کردیا باپ صدمے کی تاب نہ لاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث جان کی بازی ہار بیٹھا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح محکمہ ورکس اینڈ روڈ کا سب انجینئر محمد یوسف بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ جارہے تھے کہ گرمکان کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد یوسف کا جواں سال بیٹا محبوب علی موقع پر جاں بحق اوربیٹی زخمی ہوگئیں جبکہ انجینئر محمد یوسف محفوظ رہا تاہم بیٹے کی ہلاکت اور بیٹی کو زخمی حالت میں دیکھ کر اپنے آپ پر قابو نہ رکھا پاسکا اور دل کا دورہ پڑنے کے باعث موقع پر ہی چل بسے ۔

پولیس نے تینوں افراد کو ہسپتال پہنچایا اور ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔ گھر میں ایک ساتھ دو جنازے پہنچ کر کہرام مچھ گیا ۔ انتظامیہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :