پاک بھارت تیسرا ون ڈے انسداد پولیو مہم سے منسوب کردیا، اقوام متحدہ

ہفتہ 5 جنوری 2013 20:59

نیویارک (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔5جنوری۔ 2013ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان کل کھیلا جانے والا تیسرا ون ڈے میچ پولیو کے خلاف مہم سے منسوب کردیا گیا، میچ کا ٹائٹل ”بال آوٴٹ پولیو“ ہوگا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق کل کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی انسداد پولیو کے بیجز لگائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب میں پاکستانی کھلاڑیوں یونس خان اور عمران فرحت نے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔

متعلقہ عنوان :