سندھ میں پولیو کے بعد خسرہ کی انسدادی مہم کے عملے پر فائرنگ سے 3افراد زخمی

ہفتہ 5 جنوری 2013 21:40

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5جنوری۔ 2013ء) سندھ میں جہاں خسرے کی وباء سے تین سو سے زائد بچے جاں بحق ہوچکے ہیں وہاں مسلح افراد کے حملے میں خسرے کے قطرے پلانے والی ٹیم پر حملے سے ایک ویکسینیٹر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بدین کے نواحی علاقے میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے چلائی گئی ہنگامی انسدادخسرہ مہم کے عملے کو چند نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ویکسینیٹر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو بنیادی طبی امداد کے لئے سول ہسپتال بدین منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :