متاثرین پراجیکٹ کے حقوق کیلئے راست اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کرینگے‘ پراجیکٹ کے حوالہ سے مقامی آبادی  حکومت کاواپڈا اورتعمیراتی کمپنی سے کوئی معاہدہ نہیں  تین مرلہ رہائشی پلاٹ دے کرمتاثرین کے جذبات کو مجروح کیاجارہاہے،ایکشن کمیٹی نیلم جہلم پراجیکٹ کے چیئرمین پیرسید مہرعلی شانہ بخاری ایڈووکیٹ کا بیان

اتوار 6 جنوری 2013 16:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جنوری۔ 2013ء) ایکشن کمیٹی نیلم جہلم پراجیکٹ کے چیئرمین پیرسید مہرعلی شانہ بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ متاثرین پراجیکٹ کے حقوق کے لئے راست اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے  پراجیکٹ کے حوالہ سے مقامی آبادی  حکومت کاواپڈا اورتعمیراتی کمپنی سے کوئی معاہدہ نہیں  تین مرلہ رہائشی پلاٹ دے کرمتاثرین کے جذبات کو مجروح کیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری اپنے بیان میں پیرسید مہرعلی شاہ بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ پراجیکٹ کی تمام نان ٹیکنیکل ملازمتوں میں مقامی متاثرین کی نمائندگی  رہائشی کالونی  ہسپتال  تعلیمی ا دا روں اور متبادل اراضی تک متاثرین پراجیکٹ چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے نوسیری  نوسدہ  میراکلسی سمیت دیگر متاثرہ افراد سے کہاکہ وہ ایکشن کمیٹی میں نام کااندراج کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :