وزیراعلیٰ پنجاب نے خسرہ کی بیماری پھیلنے کی خبروں کا نوٹس لے لیا، معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کو صورت حال کا فوری جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

اتوار 6 جنوری 2013 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جنوری۔ 2013ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے بعض اضلاع میں خسرہ کی بیماری پھیلنے کی خبروں کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کو صورت حال کا فوری جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خسرہ پر قابو پانے اور متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں اور انہیں طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔