سردی بہت زیادہ ہے لانگ مارچ سے نزلہ ہو جائیگا، مخدوم احمد

پیر 7 جنوری 2013 16:24

لاہور گورنرپنجاب مخدوم احمد نے کہا ہے کہ 14جنوری کے لانگ مارچ کی کوئی تیاریاں نہیں ہو رہیں،سردی بہت زیادہ ہے لانگ مارچ کے نتیجے میں نزلہ زکام کے علاوہ کچھ نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹریٹ منصورہ میں قاضی حسین احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعدسید منور حسن کے ہمرا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہا کہ انتخابات شفاف اور بروقت ہوں گے، کسی ایک سیاسی جماعت کو دوسری جماعت پرفوقیت نہیں ہو گی سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہو گا،گورنر پنجاب نے کہا کہ میرے اعشائیے میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی عدم شرکت انکی اپنی پالیسی ہے تاہم وہ مفاہمتی سیاست جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ ایک سیاسی ادارہ ہے قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور کا انتقال قومی نقصان ہے،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے گورنر پنجاب کو انکی منصورہ آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ایسے شخص کو پنجاب کا گورنربنایا گیا ہے جس کی عوام میں عزت ہے،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گورنر نے صاف شفاف انتخابات کی یقین دہانی کرائی ہے،انہوں نے کہا کہ نگران حکومت غیر جانبدار اور غیر سیاسی لوگوں پر مشتمل ہو نی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :