جرمنی شمالی علاقہ جات میں صحت کی ترقی کیلئے 7.5 ملین یورو فراہم کریگا ۔معاہدے پر دستخط ہوگئے

جمعہ 2 فروری 2007 14:42

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02فروری2007 ) پاکستان اور جرمنی کے مابین شمالی علاقہ جات میں صحت کے مختلف منصوبوں کی تکمیل کیلئے 7.5 ملین یورو فراہم کرنے کا معاہدہطے پا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز معاہدے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی طرف سے معاہدے پر اقتصادی امور کے وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری جنید اقبال ‘ سیکرٹری صحت شمالی علاقہ جات بریگیڈیئر عبدالقادر اور جرمنی کی طرف سے کے ایف ڈبلیو بنک کے نمائندے جو ریشم شو مین نے دستخط کئے۔

اس معاہدے کے تحت جرمنی پاکستان کو 4.5 ملین یورو کا نرم شرائط پر قرضہ فراہم کرے گا اور اس قرضے کی واپسی 31 سال میں کی جائے گی۔ جبکہ 3 ملین یورو کی امداد تین این جی اوز کو دی جائے گی جن میں آغا خان ہیلتھ سروسز کو 2 ملین ‘ پاکستان فیملی پلاننگ ہیلتھ سروسز پاکستان کو 0.5ملین یورو اور ماری لیڈ لیڈ فاؤنڈیشن کو 0.5 ملین یورو دئیے جائیں گے۔ تمام این جی اوز شمالی علاقہ جات میں صحت کے منصوبوں پر رقم خرچ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :