کراچی میں پولیو مہم کا دوبارہ آغاز، سکیورٹی سخت،پولیو رضا کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات، دو روز جاری رہنے والی مہم میں پولیس اہلکاربھی حصہ لے رہے ہیں

پیر 7 جنوری 2013 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7جنوری۔ 2013ء) کراچی شہر کے چار علاقوں میں معطل ہونے والی انسداد پولیومہم کا دوبارہ آغاز کر دیاگیا۔لیاقت آباد، گلبرگ، نارتھ ناظم آباد اور نیو کراچی ٹاوٴن میں پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیو رضا کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں حصہ لیا۔ پولیو مہم دو روز تک جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر سینٹرل سیف الرحمن نے بتایا کہ پولیو مہم میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹیں گے۔ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ یاد رہے گزشتہ ماہ دہشت گردوں نے پولیو رضاکاروں پر حملے کر کے متعدد کو جاں بحق کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :