محکمہ صحت کی غفلت ، سندھ سے آنے والی خسرے کی وبا سے پنجاب اور بلوچستان میں مزید 7 بچے جاں بحق، ملک بھر میں خسرے سے ہلاکتوں کی تعداد 308 ہوگئی

پیر 7 جنوری 2013 20:36

لاہور/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7جنوری۔ 2013ء) محکمہ صحت کی غفلت کے باعث سندھ سے شروع ہونے والے خسرے کی وبا پنجاب اور بلوچستان پہنچ گئی اور پیر کو مزید 7 بچے جاں بحق ہو گئے۔جس کے بعد موذی مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد308تک پہنچ گئی۔اطلاعات کے مطابق اندرون سندھ پھوٹنے والی خسرے کی وبا اب ملک کے چاروں کونوں میں پھیل چکی ہے۔

کندھکوٹ میں اب تک 122بچے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ سکھر میں 70 اورخیرپورمیں 35 بچوں دنیا سے رخصت ہوگئے۔

(جاری ہے)

گھوٹکی میں چوبیس اور شکار پور میں 20 بچے خسرہ کی نذر ہوئے۔ لاڑکانہ اور ٹھل میں آٹھ ، آٹھ بچے جاں بحق ہوئے۔ نوشہرو فیروز، حیدر آباد اور نواب شاہ میں بھی دو دو بچے جاں بحق ہوئے۔ خسرے کی وبا نے بلوچستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پشین میں تین جبکہ قلعہ سیف اللہ میں دو بچے جاں بحق ہوچکے۔ مہمند ایجنسی کے علاقوں سلطان خیل اور غازی کور میں بھی ایک ہفتے کے دوران 2 بچے جاں بحق ہوئے۔ پنگریو، جامشورو، مورو، ٹھٹھہ، چنی گوٹھ، چاغی، ڈیرہ مراد جمالی اور جعفر آباد میں بھی خسرہ بچوں کی جانیں لے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :