وزیر اعلیٰ سرحد اکرم خان درانی کے قلب کی انجیو گرافی‘ انجیو پلاسٹی کی بجائے ادویات سے علاج کا فیصلہ

جمعہ 2 فروری 2007 18:23

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02فروری2007 ) وزیر اعلیٰ سرحد اکرم خان درانی کی لاہور کے پرائیویٹ ہسپتال میں انجیو گرافی کی گئی ہے۔ انجیو گرافی کے دوران دل کی شریانوں میں معمولی رکاوٹ پائی گئی ہے ڈاکٹروں نے اکرم خان درانی کی انجیو پلاسٹی کی بجائے ادویات سے علاج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سرحد اکرم خان درانی کا لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں طبعی معائنہ کیا گیا تھا جس میں ان کے عارضہ قلب کی تشخص کی ہوئی تھی۔

ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ کے دل کی انجیو گرافی کا فیصلہ کیا تھا جمعہ کے روز ان کے دل کی انجیو گرافی کی گئی جس دوران ان کے دل کی 2 شریانوں میں معمولی رکاوٹ پائی گئی تاہم ڈاکٹروں نے ان کے دل کی انجیو پلاسٹی کی بجائے ادویات سے علاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایک ماہ تک دوبارہ چیک اپ کیا جائے گا اگر یہ رکاوٹیں دور نہ ہوئیں تو ان کی سرجری کی جائے گی۔