انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی فراہم کرنے سے انکار، وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم ملتوی

منگل 8 جنوری 2013 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8جنوری۔2013ء) وفاقی دارالحکومت میں انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی فراہم کرنے سے انکار کے بعد انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے مطابق اسلام آباد میں پولیو مہم 14جنوری سے شروع ہونی تھی جو16جنوری تک جاری رہتی تاہم اسلام آباد انتظامیہ نے انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کردیاہے جس کی وجہ سے پولیو مہم ملتوی کردی گئی ہے جوایک ہفتہ کیتاخیر کیبعد دوبارہ شروع کی جائے گی ۔ دوسری جانب اسلام آباد اتنظامیہ کا موقف ہے کہ 14جنوری کو تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ کے باعث پولیو رضاکاروں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی ۔

متعلقہ عنوان :