گزشتہ چند برسوں سے ملک میں ترقی کے نتیجے میں توانائی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے ۔وزیر اعظم ۔۔حکومت طب اور رسد کے درمیان فرق کم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، شوکت عزیز کا کابینہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 2 فروری 2007 19:07

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02فروری2007 ) وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے ملک میں ترقی کے نتیجے میں توانائی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت طب اور رسد کے درمیان فرق کم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توانائی کی کامیاب حکمت عملی سے ترقی کا عمل برقرار رکھا جا سکتا ہے جبکہ ناقص حکمت عملی سے ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کے شعبے میں ترقی کے مواقع موجود ہیں اور حکومت ان مواقعوں کو بروئے کار لانے پر توجہ دے رہی ہے تاکہ ملک میں ترقی کی رفتار برقرار رکھی جا سکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے قیام کا مقصد توانائی کے انتظام کے لئے مربوط کوشش کرنا ہے اور توانائی کی طلب پوری کرنے کے لئے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی بھی کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :