اسلام آباد‘ لانگ مارچ کے باعث پولیو مہم ایک ہفتے کیلئے ملتوی، ضلعی انتظامیہ نے پولیو عملے کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کردیا،مہم ایک ہفتے کی تاخیر سے شروع کی جائیگی،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر حسن عروج

بدھ 9 جنوری 2013 14:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 9جنوری 2013ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لانگ مارچ کے باعث 14 جنوری سے شروع ہونے والی سہ روزہ انسداد پولیو مہم ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر حسن عروج کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کردیاجس کے باعث 14 جنوری سے شروع ہونے والی تین روزہ مہم کو ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ انسداد پولیو مہم اب ایک ہفتے کی تاخیر سے شروع کی جائیگی۔