کھیل کو ممنوعہ ادویات سے پاک کرنے کیلئے لانس آرم سٹرانگ کا عطیہ

جمعرات 10 جنوری 2013 13:25

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 10جنوری 2013ء) ڈوپنگ کے الزام میں اعزازت سے محروم کر دیئے جانے والے امریکن سائیکلسٹ لانس آرم سٹرانگ نے کھیلوں کو ممنوعہ ادویات سے پاک کرنے کے لیے عالمی اداروں کو ،اڑھائی لاکھ ڈالر عطیہ دیا۔

(جاری ہے)

امریکن اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے چیف ٹارویس نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ لانس آرم اسٹرونگ نے دو ہزار چار میں کھیلوں کو ممنوعہ ادویات سے پاک کرنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے لیے امریکن اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی امداد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ لانس آرم اسٹرونگ نے سائیکلنگ کی سب سے بڑی تنظیم انٹرنیشنل سائیکلنگ ایونین کو بھی ایک لاکھ ڈالر کی رقم بطور تحفہ پیش کی۔ ریکارڈ سات مرتبہ سائیکلنگ کا سب سے پریمئر ایونٹ ٹوری ڈی فرانس جیتنے والے امریکا کے لانس آرم اسٹرونگ کو انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین نے گذشتہ سال ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر لائف ٹائم بین کرتے ہوئے تمام اعزازات سے محروم کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :