زاہد حسین بخاری کی ارسلان افتخار کیخلاف انگلینڈ میں کارروائی کیلئے برطانوی ماہرین سے مشاورت کے بعدواپسی

جمعرات 10 جنوری 2013 18:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10جنوری۔2013ء) بحریہ ٹاوٴن کے سابق سربراہ ملک ریاض کے وکیل زاہد حسین بخاری ڈاکٹر ارسلان افتخار کے خلاف انگلینڈ میں قانونی کارروائی کے لئے لند ن میں برطانوی قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعدواپس لاہور پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو لاہورآمدپر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے زاہد حسین بخاری نے کہاکہ دورہ برطانیہ کے دوران انگلینڈکے قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے ، مشاورت کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹر ارسلان افتخار کے خلاف کئی سول اور رفوج داری مقدمات کے ذریعے کارروائی کی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دورہ لندن کے دوران انگلینڈ کی لاء فارمز کو مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کرسکا یہ دستاویزات اب یہاں سے لندن بھجوائی جائیں گی جس کے بعد وہاں سے حتمی رائے سامنے آئے گی ۔ انہوں نے کہاکہ قانون مشاورت مکمل کرنے کے بعد وہ ملک ریاض کو ساری صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔ اس کے بعد ڈاکٹر ارسلان افتخار کے خلاف کارروائی کا حمتی فیصلہ کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :