پاکستان میں کل کینسر کا عالمی دن منایا جائیگا

ہفتہ 3 فروری 2007 12:50

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03فروری2007 ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر کا عامی دن کل 4 فروری کو منایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں سرطان کا عالمی دن آج منایا جائے گا یہ دن منانے کا مقصد لوگوں میں اس خطرناک اور جان لیوا مرض کے بارے میں بروقت آگاہی اور بروقت طبی امداد کا شعور پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر اس وقت دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا ایک مرض بن گیا ہے ۔

اس لئے اس بیماری کی فوری روم تھام کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو پھر یہ مرض مزید پھیلے گا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بھی کینسر ایک خطرناک مرض بن چکا ہے اور دن بدن اس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت اور دیگر عالمی ڈونرز کے تعاون سے پاکستان اس مرض پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :