بحرین ،پاکستانی وبنگلہ دیشی مزدوروں کی رہائش گاہ میں آتشزدگی،13افرادہلاک، تین منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،عمارت میں پاکستانی اور بنگلہ دیش سے آئے مزدور رہائش پذیر تھے،پولیس ،ہلاک ہونے والے افراد کی قومی شناخت کاپتہ نہ چل سکا

ہفتہ 12 جنوری 2013 13:43

منامہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 12جنوری 2013ء ) بحرین میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی مزدوروں کی رہائش گاہ میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ہفتہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منامہ میں واقع تین منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔عمارت میں پاکستانی اور بنگلہ دیش سے آئے مزدور رہائش پذیر تھے۔

(جاری ہے)

پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ پر آگ پر قابو پایا۔حکام کے مطابق عمارت کی چھت گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ہلاک ہونے والے افراد کی قومی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔ متاثرہ عمارت میں رہنے والے ایک شخص نے کہا کہ عمارت میں 28 کمرے تھے جس میں سے تین کمروں میں پاکستانیوں کی رہائش تھی۔جب کہ باقی بنگلہ دیشی تھے۔آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔