پاکستا ن میں مزدور، کسان اور محنت کش طبقے کو اپنا تقدیر خود بدلنا ہو گا، قیام پاکستان لیکر آج تک سر مایہ دار طبقہ حکومت پر قابض آرہا ہے جو صر ف اپنے طبقے کے لوگوں کی ترقی کیلئے اقداما ت کر رہے ہیں ،پختونخواہ مزدور کسان پارٹی کے مرکزی صدر محمد ابراہیم کامران کاخطاب

ہفتہ 12 جنوری 2013 19:00

چارسد ہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12جنوری۔2013ء) پختونخواہ مزدور کسان پارٹی کے مرکزی صدر محمد ابراہیم کامران نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں مزدور، کسان اور محنت کش طبقے کو اپنا تقدیر خود بدلنا ہو گا۔ قیام پاکستان لیکر آج تک سر مایہ دار طبقہ حکومت پر قابض آرہا ہے جو صر ف اپنے طبقے کے لوگوں کی ترقی کیلئے اقداما ت کر رہے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ پاکستان میں مزدور، کسان اور محنت کش طبقے کو اپنا مستقبل اور تقدیر خود بدلنا ہو گا۔

اُنہو ں نے کہاکہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک کسی بھی حکومت نے مزدور ،کسان ، محنت کش اور غریب طبقے کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ انتخابات کے دنوں میں ان کو سبز باغ دکھا کر کامیابی کے بعد سب کچھ بھول جا تے ہیں۔

(جاری ہے)

اُنہو ں نے کہاکہ ملک کے سیاسی منظرنامے پر غور کیا جائے تو غریبوں ،محنت کشوں ، مزدوروں اور کسانوں کو سب سے زیا دہ مسائل اور مشکلات جاگیر داروں اور سرمایہ داروں نے دئیے ہیں۔

آج مزدوروں اور غریب طبقے کے بچوں کو مفت تعلیم ، علاج او ر روزگار ایک خواب بن گیا ہے ۔اُنہو ں نے کہاکہ اگر ملک میں عام انتخابات یا لانگ مارچ مزدور اور محنت کشوں کے بغیر ممکن نہیں ۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محنت کش اور مزدور طبقہ کی کامیابی اس میں مضمر ہے کہ اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرکے پاکستان مز دور کسان کے جھنڈے تلے اکٹھے ہو جائے ۔

متعلقہ عنوان :