بدین ، مویشیوں میں بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے لئے اینیمل ہینڈری نے ہنگامی بنیادوں پر 58 موبائل ٹیمیں روانہ کردیں

ہفتہ 12 جنوری 2013 19:01

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12جنوری۔2013ء) ضلع بدین میں مویشیوں میں لگنے والی بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے لئے محکمہ اینیمل ہینڈری نے ہنگامی بنیادوں پر 58 موبائل ٹیمیں ضلع کے دہی اور ساحلی علاقوں میں روانہ کردیں جہاں پر مویشیوں کا چیک اپ کرکے بیماریوں کے لئے ویکسین اور ٹیکے لگائے جا رہے ہیں ، ہفتہ کو یہاں ڈپٹی ڈائریکٹر اینیمل ہنیڈری ڈاکٹر زین العابدین ماندن ، ڈاکٹر ریاض لغاری ، ڈاکٹر شہزاد اعوان ،ڈاکٹر حسین تھیم و دیگر نے مویشیوں میں لگنے والی بیماریوں اور ان کے بچاؤ بارے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے دہی اور ساحلی علاقوں میں مویشیوں میں لگنے والی بیماریوں پر کنٹرول کرنے کے لئے محمکہ اینیمل ہینڈری ہنگامی بنیادوں پر کام کررہا ہے تاکہ ضلع بھر میں دودھ اور گوشت کی قلت دور ہوسکے، انہوں نے مویشی مالکان سے اپیل کی کہ وہ اپنے مویشیوں کو چیک اپ کے لئے محکمہ اینیمل ہینڈری کے ضلعی دفتر اور موبائل ٹیموں سے فوری طور پر رابطہ کرکے اپنے مویشیوں کا چیک اپ کروائیں اور مویشیوں کے چیک اپ اور ٹیکے لگوائیں اکہ مال مویشی خطرناک بیماریوں سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :